بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی توقع کے بالکل برعکس رہی۔ قاسم دستی

Qasim Dasti

Qasim Dasti

جدہ (نوید فاروقی) بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی توقع کے بالکل بر عکس رہی، پنجاب بھر میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے ورکرز کو مایوسی ہوئی جس کا نتائج پر بھی اثر پڑا، اگر ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل میں مخلص، وفادار، نظریاتی اور ہمہ وقت کام کرنے والے ورکرز کی مرضی اورمشاورت شامل ہوتی تو تحریک انصاف پنجاب بھر میں پہلے نمب رہوتی۔

موروثی اور روایتی سیاست سے پی ٹی آئی پیچھے جا رہی ہے پارٹی ورکرز نے سالہا سال کی جد و جہد سے ہر گھر گلی کوچے تک عمران خان کا پیغام اور پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ پہنچایا اور ہر یو سی میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جس کو نئے آنے والوں مفاد پرستوں نے یکسر نظر انداز کیا جس کا پاکستان تحریک انصاف کو حد درجہ نقصان پہنچا۔

اگر آج بھی پارٹی چیئرمین عمران خان خود ضلعی سطح پر پارٹی کو آرگنائز کرنے پر خود توجہ دیں تو وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف عوام کو حقیقی معنوں میں کر پشن سے پاک ایک نیا پاکستان بنا کر دے گی۔قاسم دستی۔