چوہدری شاہین اختر کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت

Mushahid Ullah Khan and Chaudhry Akhtar

Mushahid Ullah Khan and Chaudhry Akhtar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) چوہدری شاہین اختر کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد اللہ خاں تھے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے پیرس کی ممتاز سیاسی و سماجیاور ہر دل عزیز شخصیت چوہدری شاہین اختر نے باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

چوہدری شاہین اختر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ایک بڑے جلسہ میں کیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خاں تھے ۔اس موقع مشاہد اللہ خاں نے کہا کہ میرے قائد نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر دیا ہے ۔انشاء اللہ پاکستان آئندہ چند سالوں میں معاشی طور پر مضبوط ملکوں کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے نواجون نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ۔ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ۔انھوں نے کہا کہ چوہدری شاہین اختر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر کے اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے وزارت ایک امانت کے طور پر دی تھی ۔ وہ امانت میں نے اپنے قائد کو واپس کر دی ۔میں اپنے ملک کی ترقی کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہوں ۔ہم ملک کو ترقیاتی ملکوں کی صف میں کھڑا کرنے میں ہمہ وقت تیار ہوں۔