مشتاق احمد غنی صاحب سے پی ٹی آئی آسٹریا کے کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید کی ملاقات

Mushtaq Ahmad Ghani

Mushtaq Ahmad Ghani

ویانا (محمد اکرم باجوہ) کے پی کے کے ہائرایجوکیشن اور انفارمیشن کے وزیر جناب مشتاق احمد غنی صاحب سے ان کے منسٹر آفس پشاور میں پی ٹی آئی آسٹریا کے کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید نے ون ٹو ون ملاقات کی۔

جناب مشتاق غنی صاحب نے اپنے گزشتہ دورہ آسٹریا میں پی ٹی آئی آسٹریا کے کارکنوں کی جانب سے دی گئی پرخلوص دعوت کا شکریہ ادا کیا اور آسٹریا کے سب دوستوں کو سلام کہا۔ انھوں نے آئیندہ دورہ آسٹریا کے متعلق اظہار خیال کیا۔

عبدالسلام فرید نے صوبہ کے۔ پی۔ کے میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے پولیس، تعلیم، ہسپتال اور عوام کی بہبود کیلئے کئے گئے انقلابی اقدامات کی تعریف کی۔ انھوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پی ٹی آئی جیسی سیاسی جماعت کا کارکن ہوں۔

Mushtaq Ahmad Ghani

Mushtaq Ahmad Ghani