مسلم لیگ ق فرانس کا چوہدری منیر احمد وڑائچ کی زیرصدرات اجلاس کا اہتمام

Chaudhry Munir Ahmad

Chaudhry Munir Ahmad

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ کی زیرصدرات مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ کی رہائش گاہ پر گذشتہ روز ایک اجلاس ہوا۔جس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے معاملات زیربحث آئے اور ملکی حالات پر غور وفکر کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق یورپ سید ساجد حسین شاہ نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

جبکہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر راہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری سجاد ڈوگہ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق فرانس چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، سینئر نائب صدر چوہدری اکرم وسن، نائب صدر چوہدری سرفراز خان گوجرخان، چوہدری اسد نواز تارڑ، راجہ مظہر زمہ واریہ، سینئر راہنما چوہدری طاہر رزاق، راجہ ناصر کے علاوہ دیگر مسلم لیگی عہدیدران و ممبران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری منیر احمد وڑائچ نےخطاب کرتے ہوئے کہہ کہ ہم چوہدری برادران کے ساتھ ہیں۔اور ان کے لیے ہر طرح سے ہمارا تن من دھن حاضر ہے۔