مسلم لیگ ق فرانس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب

Pakistan Muslim League France Organized Independence Day Ceremony

Pakistan Muslim League France Organized Independence Day Ceremony

پیرس (میاں عرفان صدیق) مسلم لیگ ق فرانس کے زیر اہتمام گزشتہ روز پیر س میں جشن آزادی اور پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مزین کیک بھی کاٹا گیا تقریب کی صدارت صدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ نے کی ، جبکہ تقریب کے چیف گیسٹ مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر چیف آرگنائز ر مسلم لیگ ق اوورسیز چوہدری امتیاز رانجھا تھے جو خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیے گئے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے چودہ اگست قومی دن کے حوالے سے خطابات بھی کیے اورصدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ نے ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری امتیاز رانجھا کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے پاکستان مسلم لیگ ق اوورسیز کے چیف آرگنائزر مرکزی سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے چوہدری امتیاز احمد رانجھا کے اعزاز میں اپنے ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر مختلف قسموں کے کھانوں اور لوازمات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معروض وجودمیں آیا قائداعظم محمد علی جناح نے اسلامی ریاست پاکستان کے قیام کے لیے جو خدمات فراہم کی وہ تاریخ میں درج ہیں آبائو اجداد نے بے شمار قربانیاں دے کر اس عظیم وطن کو حاصل کیا آج ہم ایک آزاد قوم ہیں اور دنیا بھر میں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں ، مسلم لیگ قائداعظم حقیقی معنوں میں قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا رہ کر ملک قوم کے لیے اپنی خدمات قائم رکھے ہوئے ہیں ، آج ہم آزاد ملک میں ہونے کے باوجود بھی موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن زوال پذیز ہیں اور ملک دن بدن پیچھے کی طرف جارہا ہے۔

ان خیالات کااظہار مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق اوورسیز سابق ایم پی اے چوہدری امتیاز رانجھا نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو دہشت گردی اور دشمن کی مکاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے قوم متحد ہوجائے اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ق فرانس کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ پورے یورپ میں مسلم لیگ ق فرانس سب سے مضبوط ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ق فرانس کو جاتا ہے۔

انہوں نے فرانس کے صدر مسلم لیگ ق چوہدری منیر احمد وڑائچ اور ان کے تمام ساتھیوں کی کارکردگی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی پر سراہا ہے۔ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معروض وجودمیں آیاآزادی بہت بڑی نعمت ہے جو ہم کو بڑی لازوال قربانیوں کے بعد ملی قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارے بزرگوں نے جس طرح اس اسلامی مملکت کو قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی آج ہم دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنے وطن اور اس کی مٹی کی خوشبو کو محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں آزادی کی قدر کرنے والی قومیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ترقی حاصل کرتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ نے مسلم لیگ ق فرانس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم ملک وقوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پرسینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی جو آزادی کی قدر نہ کریں اس لئے آزادی جیسی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ایک پاک وطن کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنی چاہئے اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری اکرم وسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ، ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداران ممبران کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جبکہ نمایاں شرکاء میں سرپرست اعلی مسلم لیگ ق فرانس چوہدری ممتاز پکھوال ، سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ ، صدرمسلم لیگ ق یورپ سید ساجد شاہ ، صدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ ، سینئر نائب صدر چوہدری اکرم وسن ، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالروف ڈوگہ ، چوہدری سرفراز ، نائب صدر راجہ مظہر افتخار ، فنانس سیکرٹری چوہدری اسد نواز تارڑ ، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری اقبال خونن ، چوہدری غضنفر وڑائچ، مرزا نصیر احمد ، چوہدری طاہر رزاق ، چوہدری سکندر حیات گوندل ، چوہدری عمران چیمہ ، چوہدری عصمت اللہ تارڑ ، چوہدری مختار بشارت ، صحافی برادری سے میاں عرفان صدیق ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ، مرزا خالد بشیر ، زمان بٹ ، قیصر گجرکے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔