مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 31/08/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری چاہت خاں انتقال کر گئے، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نواحی گائوں بدر پورمیں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق ماسٹر صغیر احمد کے چاچا و ماسٹر محمد اسلم جاوید کے والد علاقہ کی سماجی شخصیت ماہرتعلیم سابقہ سنیئر ہیڈ ماسٹر چوہدری چاہت خاں80سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے، مرحوم کو بدر میں پور میں ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، چوہدری چاہت خاں نے مصطفی آباد اور اس کے گردو نواحی میں اپنے فرائض انجام دئیے ، ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں کی تعداد میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی ارشد شامی کی والدہ انتقال کر گئی ،ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ارشد شامی ، جاوید پٹواری، ظفر پٹواری کی والدہ انتقال کر گئی،مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) زبیر احمد بھٹی نے یونین کونسل دفتوہ سے بطور چیئرمین الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا، انتخابی جلسہ سے خطاب، تفصیلات کے مطابق زبیر احمد بھٹی نے یونین کونسل 3دفتوہ سے بطور چیئرمین الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفتوہ کے مسائل عرصہ داراز سے جوں کے توں ہیں گائوں کے چوہدری عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، حلقہ کی عوام نے اپنی تقدیر خود بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے آئندہ موجودہ الیکشن میں عوام کی کثیر تعداد مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اپنے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے،میں نے ہمیشہ عوام کے بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا ہوں گا،گائوں کے چوہدری صرف الیکشن کے دنوں میں عوام کے پاس آتے ہیں جبکہ میں ہمیشہ عوام میں رہتا ہوں اور صدا بہار ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہتا ہوں،اگر عوام نے مجھے اپنے ووٹ دیکر کامیاب کر دیا تو انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

Union Council Zabir Ahmad Bhatti  Speech

Union Council Zabir Ahmad Bhatti Speech