نریندرا مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاج میں شرکت کر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں، قمر ملک

Qamar Malik

Qamar Malik

لیوٹن برطانیہ: جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لیوٹن برطانیہ کے رہنما قمر ملک نے کہا کہ نریندرا مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کو یقینی بناکر نام نہاد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے چہرے سے نقاب ہٹا ئیں گے ۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کو بھی چاہئے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں۔

١٣ نومبر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ کا مقصد جہاں اقوام عالم کوہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر ا مودی کو عالمی دہشتگرد ثابت کرنا ہے وہاں کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو آئے روزجارحیت اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کی طرف مبزول کروانا ہے۔

بھارت وزیر اعظم مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر تشدداور شہید کر کے اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا کشمیری اپنے بنیادی مؤقف سے دستبردار نہیں ہونگے ۔کشمیر یوںنے لاکھوں قربانیاں اپنے شہداء کے خون کا سودا کرنے کے لئے نہیں دیں بلکہ اپنی آزادی کے حصول کی خاطر دی ہیں اور دیتے رہیں گے ۔ ہم شہدا ء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہر دور میں ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔