ناصر اقبال چیمہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر نواز وڑائچ کا اظہار افسوس

Nawaz Warraich

Nawaz Warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ کے بہت ہی قریبی دوست چوہدری ناصر اقبال چیمہ کی والدہ محترمہ چک 19 جنوبی سرگودھا پاکستان میں گذشتہ دنوں وفات پاء گئی تھیں مرحومہ کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمدنواز وڑائچ، مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ، پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی و دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ناصر اقبال چیمہ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کیلیے مسجد البلال ویانامیں نماز جمعہ کے بعد اجتمائی فاتحہ خوانی کی گی اور مرحومہ کے بلند درجات کیلیے خصوصی دعاکی گی۔