ناصر محمود کی زیرصدارت ٹابہ پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد۔ مسلم لیگ ن اور منہاج القرآن کے راہنماؤں کی شرکت

France Meeting

France Meeting

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ن پیئر فیت ویلیئر لو بیل کے صدر مک ناصر محمود آف سرگودھا کی زیرصدارت ٹابہ ریسٹورنٹ ویلیئر لو بیل فرانس پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن فرانس، منہاج القرآن فرانس کے راہنماؤں اور صحافی برادری نے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز حافظ عامر رضا سیفی کی پیاری آواز سے تلاوت قرآن پاک سے ہوااور نعت مقبول کی سعادت مرزا خالد بشیر نے حاصل کی۔ مقررین میں مسلم لیگ ن پیئر فیت ویلیئر لو بیل کے صدر مک ناصر محمود،مسلم لیگ ن فرانس کے صدرچوہدری پاپا ریاض، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اختر تھے۔جبکہ مسلم لیگ ن پیئر فیت ویلیئر لو بیل کے جنرل سیکرٹری راؤ طاہری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد پاکستان محمد علی جناح نے میرے پاکستان کی بنیاد رکھی اور آج میرے قائد میاں محمد نواز شریف اس کی تعمیر کر رہے ہیں۔ میرے قائد پر تنقید کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو بری آفتوں سے بچا سکتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری راؤ طاہری نے اس بٹیرہ ڈنر میں کہا کے میاں نواز شریف ہی حقیقی لیڈر ہے باقی فصلی بٹیرے ہیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن پیئر فیت ویلیئر لو بیل کے صدر مک ناصر محمود آف سرگودھا،جنرل سیکرٹری راؤ طاہری (ٹابہ ریسٹورنٹ والے)،سینئر نائب صدر عدنان افضل وڑائچ، نائب صدر اور مشیر مذہبی امور عامر رضا سیفی، نائب صدر مرزا قیصر فاروق بیگ، سرپرست اعلٰی شیخ اصغر علی، مسلم لیگ ن فرانس کے صدرچوہدری پاپا ریاض، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اختر،سرپرست اعلٰی چوہدری تاجدین سکھیرا، وائس چیئرمین حاجی مزمل حسین، نائب صدر راجہ محمد اقبال، راجہ محمد یعقوب، چوہدری جاوید وڑائچ، اے آر وائی نیوز فرانس کے نمائندہ مرزا خالد بشیر(منہاج القرآن فرانس)، پاکستان فرانس ویلفیئرایسوسی ایشن فرانس کے صدر چوہدری مختار بشارت(منہاج القرآن فرانس)، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور نوجوان صحافی قیصر گجر کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔اجلاس کے آخر پر پارٹی کے میزبان ملک ناصر اور راؤ طاہری نے آنے والے مہمانوں کو اپنی پارٹی کے کارکنان کا تعارف کروایا اور آنے والے معززین کا شکریہ آدا کیا۔