قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو میں نمازعید ادا کی

Eid Prayers

Eid Prayers

کولمبو (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی عیدالفطر روایتی جوش وجذبے کے ساتھ سری لنکا میں منا رہے ہیں اور کھلاڑیوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی گھروں سے دور سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منارہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ وقار یونس نے وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد کے ہمراہ کولمبو کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے قومی ہیروز نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک ساتھ تصویریں بنوائیں، اس موقع پر کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشیاں عیاں تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے 3 ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے۔