کسی اناڑی کو قومی معیشت کی گاڑی پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سلطانہ اصغر

 Sultana Asghar

Sultana Asghar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) متاز سیاسی و سماجی شخصیت آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ یوتھ خواتین ونگ فرانس سلطانہ اصغر نے کہا ہے کہ وعدوں کی پاسداری کے معاملے میں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔

پاکستانیوں کو امن اور ترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ دھرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی اناڑی کو قومی معیشت کی گاڑی پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور گھر گھر خوشحالی کا کریڈٹ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وآشتی کی بحالی کا قومی معیشت پر دوررس اثر پڑے گا۔