نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جس طرح اقوام عالم کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبزول کروائی مثال نہیں ملتی۔ زبیر اقبال

Zubair Iqbal

Zubair Iqbal

یوٹن (تیمور لون سے) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنی خطاب کے دوران جس طرح اقوام عالم کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبزول کروائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ میاں محمد نواز شریف نے اس حقیقت کو دنیا کے سامنے رکھا کہ اقوام متحدہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کی حیثیت متنازع بن چکی ہے ، کٹھ پتلی یواین اونے دنیا کو مایوس کیا ہے۔

عالم اسلام کے حوالے سے یواین او کارکردگی صفر سے زیادہ نہیں ،انتہائی خطرناک اور جابرانہ رویہ رکھنے والے انڈیا کو کسی بھی صورت سلامتی کونسل کا رکن نہیں بنایا جانا چاہئے اس سے پہلے اقوام عالم کو ایک نظر کشمیر کی جانب بھی کرنا ہو گی جہاں لاکھوں کی تعداد میں کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا جو بھارت کے تسلط اور غاصبانہ کے خلاف آواز بلند کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن ان کی آواز کو طاقت کے زریعے مسلسل دبایا جا رہا ہے۔۔

سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافے کی بجائے یواین او کے پورے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانے مسائل ہیں جو 70سال سے حل طلب ہیں ،بھارت نے کشمیر اور اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف سے قومی امنگوں کی ترجمانی کی۔