نواز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما اور پریس سیکرٹری زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا جس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر جنھوں نے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کرنے کے ٹھان کی ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا 75منٹ کی اوباما سے ملاقات 120منٹ تک جاری رہنا معمولی بات نہیں۔

امریکہ جیسی سپر طاقت نے بھی ضرب عضب کی بھر پور حمایت کی ہے۔انشاء اللہ پاکستان سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو گا۔