ہالینڈ: معروف مزہبی شخصیت پاسٹر ندیم دین کے والد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ واٹسن سلیم گل ‎

Amanat Deen

Amanat Deen

ہالینڈ: ہالینڈ کی معروف مزہبی اور سماجی شخصیت اور لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کے روح رواں پاسٹر ندیم دین کے والد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

پاسٹر ندیم دین کے والد مرحوم امانت دین کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی موت کی خبر سُنتے ہی ہالینڈ اور بیلجئم سے مزہبی ، سماجی اور سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ۔ ان میں پاسٹر ایرک سرور، پاسٹر علیشا ، پاسٹر کیمرون تھامس ، اونیجلسٹ مائیکل ولئیم ، اوینجلسٹ کلیم سلیم ، ایلڈر اعجاز فراز ، ایلڈر ساجد بھٹی ، ایلڈر انجم اقبال ، ایلڈر روبن گل، ایلڈر مورس ، سِسل جیمس واٹسن سلیم گل سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد شام تھی۔

پاسٹر ندیم دین ، سلیم دین ، عابد شکیل ، بوبی بوب ، فراز اعجاز سے افسوس کے لئے آنے والوں کا تانتا ابھی بھی بندھا ہوا ہے۔ مرحوم امانت دین صاحب کی آخری رسومات اور عبادت بروز ہفتہ 7 مئ کے روز 11:30 بجے روٹرڈیم شہر کے چرچ برے پلائن چرچ میں ہو گی۔ سکے بعد دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر مرحوم کو آخری آرام گاہ زاؤدربخراف پلاٹس لے جایا جائے گا۔

Amanat Deen

Amanat Deen