نائیس انسٹیٹیوٹ ڈرائیونگ کی کامیابی کا تناسب دن بدن بڑھنے لگا، چوہدری سہیل انور

Choudhary Sohail Anwar

Choudhary Sohail Anwar

اٹلی (شیخ بابر سے) نائیس انسٹیٹیوٹ ڈرائیونگ سنٹر بریشیا کے چیف ایگزیکٹو چوہدری سہیل انور نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سنٹر میں انتہائی محنت اور لگن سے طالبعلموں کو ڈرائیونگ کے امتحان کی تیاری کرائی جاتی ہے۔

اللہ کا شکر ہے کامیابیوں کا تناسب دن بدن تیزی سے بڑھ رہا ہے اسی ہفتے کے دوران کمال دیپ سنگھ، شعیب، راشد بشیر سمیت دیگر کئی طالب علموں نے ڈرائیونگ کے لئے تھیوری پاس کر لی ہے۔

ایک سال کے دوران 40 سے زائد طالب علموں نے امتحان پاس کیا ہے جو ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔