ناروے کی ادارہ منھاج القرآن اوسلو کے نئے جنرل سیکرٹری ناصرعلی اعوان کو مبارکباد

Greetings

Greetings

اوسلو (پ۔ر) اسلام آباد ۔ راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی انتظامیہ کے اراکین صدر مرزامحمد انوربیگ، نائب صدر محمد گلفراز، مرزامحمد ذوالفقار، اقبال اخترخان، علی اصغرشاہد، چوہدری اسماعیل سرور، راجہ عاشق، راجہ افتخارعلی، سابق صدر ریاض احمد، چوہدری مظہرحسین، عجب حسین، سید فواد حسین شاہ اور راجہ فیاض احمد نے نوجوان مقرراور علمی شخصیت ناصرعلی اعوان کو ادارہ منہاج القرآن اوسلوکا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں سوسائٹی کے عہدیداروں نے ناصر علی اعوان کی مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ناصر علی اعوان ایک قابل انسان ہیں اورہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی اور کامرانیوں سے نوازے گا۔ دریں اثناء، اسلام آباد میں مقیم صحافی اور دانشور سید سبطین شاہ نے بھی اپنے ایک الگ بیان ناصر علی اعوان کو ادارہ منھاج القرآن کا جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد دی ہے۔