محترمہ نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے سلسلہ میں سادہ اور پروقار تقریب

Nusrat Bhutto Anniversary

Nusrat Bhutto Anniversary

پیرس (میران جی ایس ایم) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی بیوہ محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے سلسلہ میں سادہ اور پروقار تقریب سابقہ چیف آرگنائزر قاری فاروق آحمد فاروقی کی صدارت میں منقد ہوئی۔

تقریب میں پارٹی راہنما محمد اشرف ورک آف منڈی بہاؤالدین چوہدری محمد اقبال گجر سرائے عالمگیر اور دیگر نے شرکت گی اس موقع پر جمہوریت کےلئے قربانیاں دینے والوں کے ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

قاری فاروق آحمد فاروقی نے کہا محترمہ بیگم نصرت بھٹو وہ عظیم خاتون تھیں جنہوں نے اپنے خاوند ذوالفقار بھٹو دو بیٹوں اور بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا غم برداشت کیا اور آخیری دم تک جمہوریت کےلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھی۔

اس موقع ان کے بلند درجات کےلئے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ ملک قوم کی ترقی خوشحالی اور پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی دعا کرائی گئی۔