نصرت سحر عباسی سے پاکستانی سیاست پر خصوصی گفتگو

Nusrat Sehar Abbasi

Nusrat Sehar Abbasi

ہڈرزفیلڈ (تنویر کھٹانہ) ریڈیو سنگم کے ساتھ خصوصی گفتگو کے لیے نصرت سحر عباسی جو رکن سندھ اسمبلی ہیں اور ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیر پگارا سے ہے تشریف لائیں۔ اور ہم نے ان سے پاکستان میں بالعموم اور سندھ میں بالخصوص عورتوں کے مسائل اور پاکستانی سیاست میں خواتین کے کردار پر خصوصی گفتگو کی۔

نصرت سحر عباسی جن کا شمار سندھ کی سیاست میں ان گنی چنے خواتین میں ہوتا ہے جن کو ان کے خاندان نے بہت سپورٹ کیا کیونکہ سندھ سے خواتین کے آگے بڑھنے کے مواقع بہت ہی کم ہیں۔ نصرت عباسی کا کہنا تھاکہ جن خواتین کو اپنے خاندان سے سپورٹ نہیں ہوتی ان کا آگے آنا تقریباً ناممکن ہے اور سندھ اور پاکستان کی سیاست میں بے نظیر بھٹو نے جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے

کوٹے کی بجاۓ منتخب ہو کر خواتین کا اسمبلی میں آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹیاں بہت کم خواتین کو ٹکٹ دیتی ہیں کیونکہ ہم ابھی بھی مغرب سے بہت دور ہیں اور اگر خواتین زیادہ اسمبلی میں آئیں گی تو نہ صرف یہ دوسری خواتین کے کیے اچھا ہو گا بلکہ ہم خواتین کے مسائل کو بہتر طور ہر اسمبلی میں پیش کر سکے گے۔

Nusrat Sehar Abbasi

Nusrat Sehar Abbasi

تعلیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحت مند معاشرے کے لیے تعلیم کا ہونا بے حد ضروری ہے اور اگر ہم خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تو ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں لیکن ہمارے ہاں معاملہ بالکل الٹ ہے کہ پاکستان میں اور سندھ میں بالخصوص خواتین کی تعلیم پر کوہئ توجہ نہیں دیتے۔

نصرت عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے خود بھی ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اپنی بچیوں کو سکول خود لے جاتے ہیں لیکن ایسے لوگ بہت کم ہیں جو خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ صحت کے بارے میں ایک سول کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اندرون سندھ صحت کی سہولیات نہ ہونے کہ برابر ہیں حکومت وقت کا یہ فرض ہے کہ وہ اس پر خصوصی توجہ دے لیکن تعلیم کی طرح اس شعبے ہر بھی توجہ نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختوینخواہ ہم سے بہت آگے ہیں کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے لیے اتنا زیادہ روینو جنریٹ کرنے والے شھر کراچی میں بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

کراچی کا بھی میٹرو اور ٹرین لائنز پر حق ہے لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

Nusrat Sehar Abbasi

Nusrat Sehar Abbasi

کراچی میں سیکورٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کردار لائق تحسین ہے کہ انھوں نے کراچی کی رونقیں بحال کیں ہیں۔ بے نظیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے قومی اسمبلی میں خواتین کا کوٹہ مقرر کر کے ایک انقلابی قدم اٹھایا تھا۔

ہمیں مزید ایسی خواتین کی ضرورت ہے جو ایسے انقلابی اقدامات کریں بلاشبہ آج بھی پاکستان میں خواتین کے کیے بے نظیر رول ماڈل کا مقام رکھتیں ہیں۔