اوبامہ اہلیہ کی محبت میں شاعر بن گئے

Obama With Wife

Obama With Wife

نیویارک (جیوڈیسک) سپر پاور امریکا کے صدر اپنی اہلیہ کی محبت میں ایسے کھوئے کہ شاعر بن گئے، ٹی وی شو میں اپنی محبوب بیوی کے لیے پوری نظم کہہ دی۔

صدر نے اعتراف کیا کہ زندگی میں سب سے بہترین فیصلہ مشعل اوباما کو اپنی زندگی میں لانا تھا، اتنی محبت کرنے والا شوہر ہو اور عہدہ بھی سب سے اچھا تو کونسی بیوی ہے جو خود کو خوش نصیب نہیں سمجھے گی۔

شو کی میزبان نے مشعل کا اوباما کے لیے ریکارڈ پیغام شو میں دکھایا۔