مقبوضہ کشمیر میں عزاداری سید الشہداء پر پابندی قابل مذمت ہے، میر شاہی جہاں

Mir Shahi Jaha

Mir Shahi Jaha

برسلز (پ۔ر) کشمیر انفو کے چیئرمین میر شاہی جہاں نے مقبوضہ کشمیر میں عزاداری سید الشہداء پر پابندیوں خصوصاً یوم عاشورا کے جلوسوں کو روکنے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تین ماہ سے مسلسل خراب ہے اور بھارتی حکومت نے کرفیو لگا رکھا ہے۔ اب محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بعض علاقوں میں لوگوں نے عزاداری کے جلوس نکالنے کی کوشش کی ہے جن پر سیکورٹی فورسز نے تشدد کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور یہ درس انہیں کربلا سے ملا ہے۔

امام عالی مقام نے عظیم قربانی دے کر قیامت تک حریت پسندوں کو حق پر قائم رہنے کا عزم اور باطل سے مقابلہ کرنے کی قوت عطا کر دی ہے۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور عزاداری امام حسین علیہ السلام سمیت دیگر مذہبی اجتماعات پر پابندی ختم کروانے کے لئے اقدامات کرے۔