ہم اوورسیز پاکستانی لاہور کے اقبال پارک میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں

Lahore Iqbal Park Blast

Lahore Iqbal Park Blast

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چیئرمین چوہدری شاہین اختر صدر چوہدری ریاض پاپا جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم نے سانحہ لاہور پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی زندہ دلان لاہور کے اقبال پارک میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس افسوس ناک واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں پر شہادت پر شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیںپاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے دل بز دلوں کے حملوں کی وجہ سے رنجیدہ ہیں ۔جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے چیف آرگنائزر چوہدری جاوید سدوال اور صدر یوتھ ونگ ق لیگ فرانس چوہدری ندیم افضل ڈھیروکہنہ نے کہا کہ دہشت گرد میری بہادر قو م کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔دہشت گرد ضرب عضب سے خوف زدہ ہیں۔