دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق خان جدون

Mushtaq Jadoon

Mushtaq Jadoon

فرانس : تحریک انصاف یورپ کے چیئرمین برائے آپریشنز مشتاق خان جدون نے فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کے ان لمحات میں وہ فرانسیسی عوام اور فرنچ حکومت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ظالم دہشت گردوں نے جس طرح معصوم لوگوں کی جانیں لیں اس کی گنجائش کسی بھی مذہب یا معاشرے میں نہیں ہے انھیں نے پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ اس المناک موقع پر انھیں آگے بڑھ چڑھ کر زخمی لوگوں کی مدد کرنی چائیے اور جتنا زیادہ ہو سکے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے چائیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو کوئی مشکوک حرکت یا بندا نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دی جائے اور حکومت فرانس سے ہر قسم کا تعاون کرنا چائیے۔