پاک فوج کے شہداء کو اور پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ظفر عباس شاہ

 Zafar Abbas Shah

Zafar Abbas Shah

جرمنی (انجم بلوچستانی) ماگڈے برگ بیورو سے پیپلز پارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر سید ظفر عباس شاہ نے پوری دنیا میں رہنے والے مسلمان بہن بھائیوں کو حج بیت اللہ اور عید الضحیٰ پر مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے ان تما م خوش نصیبو ں کو، جنہوں نے اس مرتبہ حج بیت اللہ کا فریضہ ادا کیا۔

مبارک باد دی اور دعا کی اس دن کے صدقے اللہ تعالی تمام عالم اسلام پر نظر کرم فرمائے اورپاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ ”عید کے دن تمام مسلمانوں کو اپنے ارد گرد رہنے والے مسلمان بہن بھائیوں اور بچوں کا خیال رکھنا چاہیے، جو آپ کی مدد کے مستحق ہیں۔ یہ ہی اس دن کی سب سے بڑی عبادت ہے کہ آپ اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں۔”

ظفر عباس شاہ نے مزید کہا کہ” پوری دنیا میں رہنے والے محب وطن پاکستانیوں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے چاہنے والوں، دیگربیرون ملک کام کرنے والی سیاسی، سماجی ومذہبی تنظیمات میں کام کرنے والے ساتھیوں،کواس دن اپنے پاک وطن کے لئے خصوصی دعاکرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک ۖ کے صدقے پاکستان کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے نجات دے اور اس میں رہنے والوں کو عید الضحیٰ کی حقیقی خوشیاں عطا فرمائے۔

ہم پاک فوج کے شہداء کو، جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم انکے والدین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ، جن کوشہیدوں کے والدین ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اللہ تعالی ان سب کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔ آمین ثمہ آمین۔”