پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی سینئر صحافی عمران چوہدری سے ملاقات

Zahid Mustafa Awan-Imran Chaudhry Meeting

Zahid Mustafa Awan-Imran Chaudhry Meeting

پیرس (بیورو رپورٹ) پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی سینئر صحافی عمران چوہدری سے ملاقات۔ پاک پریس کلب پیرس میں شمولیت کی دعوت تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے سینئر صحافی عمران چوہدری سے پیرس میں ملاقات کی۔

زاہد مصطفی اعوان نے عمران چوہدری کو پاک پریس کلب پیرس میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر زاہد مصطفی اعوان نے کہا کہ عمران چوہدری فرانس کے سینئر صحافیوں میں صف اول کے صحافی ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پیرس میں نام پیدا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران چوہدری نے صحافت کے ساتھ ساتھ فوٹو گرافی میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ملاقات میں اشفاق احمد چوہدری بھی موجود تھے۔