پاکستان کو ایشیاء کا اقتصادی ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے اسے مقروض ترین ملک بنا دیا، رضوان احمد تور

Rizwan Ahmed Tor

Rizwan Ahmed Tor

آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل رضوان احمد تور نے گذشتہ دنوں ڈبلن میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایشیاء کا اقتصادی ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں نے بچے بچے کا بال قرضوں میں جکڑ دیا۔

13 سو ارب سود ادا کرنے والا غریب ملک اپنے پاؤں پر کیسے کھڑا ہو سکتا ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دونوں بھائیوں میں زیادہ زیادہ قرضے لینے اور سود ادا کرنے کا مقابلہ جاری ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ 30 سال تک پنجاب پر حکومت کرنے کے بعد بھی عوام کو صاف پانی، غریب کو سستی روٹی اور مزدور کے بچے کو معیاری تعلیم میسر کیوں نہیں انصاف ملنے کی بجائے بکتا کیوں ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو 2 سال گزرنے کے بعد بھی انصاف کیوں نہیں ملا۔

اپنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام غریب سے غریب تر اور حکمرانوں کے خاندان امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں انہوں نے جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔