چوہدری رضی الحسن ڈھل کو شادی کے بندھن میں منسلک ہونے پر ان کے اعزاز میں عشائیہ

Wedding Ceremony

Wedding Ceremony

پیرس (میاں عرفان صدیق) فخر گجر برادری چیئرمین گجر انٹرنیشنل فورم اور پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ انگلینڈ کے صدر چوہدری دلاور خاں گجر نے پیرس کے معروف سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے صاحبزادہ چوہدری رضی الحسن ڈھل بنگش کو شادی کے بندھن میں منسلک ہونے پران کے اعزاز میں پیراڈائز ریسٹورنٹ ڈنگہ میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔

جس میں سابق ناظم یوسی کرنانہ تحصیل کھاریاں چوہدری اخلاق رنیاں، چوہدری طاہر محمود فرام انگلینڈ، چوہدری عدالت خاں پیرس، چوہدری ارشد انگلینڈ، چوہدری اعجاز گورسی، چوہدری افضال ڈھل پیرس، خان محمود دھکڑ، چوہدری ساجد گجر پیرس، چوہدری یاسر خاں، جاوید اقبال، چوہدری اکرم، چوہدری خلیل احمد،چوہدری کاشی گجر ڈھل بنگش، چوہدری طاہر محمود شاہ جہانیاں آف امریکہ، چوہدری نذاکت ڈنگہ شہر کے نامور صحافی عبدالمجید پپو، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔