پاکستان سفارتخانہ آئرلینڈ کے زیر اہتمام کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و بربریت اور سفاکیت کے خلاف ڈبلن میں پاکستان سفارتخانہ (آئرلینڈ) کے زیر اہتمام کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات کی اعلیٰ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعلاوہ آئرش ممبر آف پارلمنٹ MR Sean CRown اور MR Gino Kenney نے خصوصی شرکت کی۔ سفارتخانہ پاکستان کے سفیر عزت ماب جناب ڈاکٹر سعید رضوان احمد اور ایمبیسی کا تمام عملہ کانفرنس میں موجود تھا۔ کانفرنس کی نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ڈاکٹر وسیم اختر نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کشمیری عوام پر ظلم و بربریت پر تیار کی گئی ڈکومنٹری دکھائی گئی جس پر شرکاء نے بھارتی مضالم کی بھرپور مذمت کی۔ سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر سید رضوان احمد اپنے خطاب میں فرمایا کہ یوم سیاہ کی اس کانفرنس کا مقصد بھارتی جبرو ظلم کی مذمت اور اقوام متحدہ کی قرار داد اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق فیصلہ ہونا چاہیے ہے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے کئی ماہ سے کرفیو نافذ ہے جس نے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ختم ہونا چاہیے اور بھارتی فوج نے اسلحے کا بے پناہ استعمال کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو شہید کیا اور بے شمار کو نابینا کر دیا اس کے علاوہ آپ نے کشمیر عوام کے بنیادی حق، حق خودارادیت کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ جبکہ آئرش ممبر آف پارلیمنٹ GINO KENNEY اور SEAN CROWE اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے قوموں کو ظلم جبر سے مٹایا نہیں جا سکتا SEAN CROWE نے آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین متنازعہ علاقہ بھی بلاخر بات چیت سے ہی حل ہوا۔ آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری، یورپ برطانیہ اور امریکہ کو اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے اس کانفرنس میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں غلام باری، اظہر قریشی، بیرسٹر عمران خورشید، شیخ یحیٰ، ڈاکٹر علی اصغر، امتیاز خان، عمار علی، ڈاکٹر سلیم خان، عدنان عجمی، سہیل احمد، علی عمر اور دیگر احباب شامل تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference

Kashmir Black Day-Conference