پاک محمد مسجد کی جانب سے ٢٤اکتوبر٢٠١٥ء ،ہفتہ کے دن،٤ بجے محفل ذکر بیت کا اعلان

Muharram

Muharram

جرمنی (APNAانٹرنیشنل نیوز/انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق پاک محمد مسجد برلن کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ٢٤ اکتوبر٢٠١٥ء ،ہفتہ کے دن،٤ بجے محفل ذکر بیت کا اعلان کیا گیا ہے ،جس میں شرکت کے لئے مہمان خصوصی ڈاکٹر مولانا محمداحسان اسپین سے تشریف لارہے ہیں۔ جرمنی میں مقیم کمیونٹی رہنمائوں ،پاکستانی تنظیمات اور تمام مسلمانوں کو دعوت عام دی گئی ہے اور اس بابرکت محفل میں حاضرین کی کثیر تعداد متوقع ہے۔ تفصیلی اعلان درج ذیل ہے:

افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
اک پل کے واسطے تھی حکومت یزید کی
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا

عاشورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں پاک محمد مسجد برلن میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور کربل اکے دوسرے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بروزہفتہ بعد از نماز عصر ،چار بجے محفل ذکر اھلبیت کااہتمام کیا گیا ہے

جس میں نعت خوان حضرات اپنے آقائے نامدار تاجدار مدینہ محمد مصطفےٰ ۖکے حضور گلہائے نعت پیش کریں گے۔ واقعہ کربلا پرایمان افروز خطاب کے لئے اسپین لدھونیہ جامعہ مسجد کے خطیب جناب ڈاکٹرمولانامحمداحسان صاحب تشریف لارہے ہیں۔

Pak Mohammad Moschee,Residenz str.9, 13409 Berlin
24 okt, Samstag, 16.oo Uhr am
تمام مسلمان بھائیوں ،برلن وجرمنی میں کام کرنے والی مذہبی ،سیاسی ،سماجی اور رفاہی تنظیمات کے تمام دوستوں کو شرکت کی دعوت ہے۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی خدمت میں الحسینی لنگر بھی پیش کیا جائے گا۔ الداعی الی الخیر:انتظامیہ پاک محمد مسجد (ev) و مشاورتی کمیٹی پاک محمد مسجد، برلن