پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری جناب شاہ غلام قادر کے اعزاز میں عشائیہ

Shah Ghulam Qadir Honors Dinner

Shah Ghulam Qadir Honors Dinner

لیوٹن برطانیہ : پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنما راجا اشتیاق کی جانب سے دورہء برطانیہ پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری جناب شاہ غلام قادر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میںپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز ، چیئرمیں اوورسیزپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجا شفیق پلاھوی ، راجا شبیر ایڈووکیٹ ، میجر اشفاق ، راجا اعجازخان ، نور خان ، توصیف کیانی ، مرزا توقیر جرال ، راجا عندلیب و دیگر نے شرکت کی۔

عشائیہ میں دوران گفتگو شاہ غلام قادر، راجا امتیاز اور شفیق پلاھوی نے برطانیہ میں پارٹی کارکنان کی کارکردگی کو سراہا اور یوتھ ونگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ یوتھ ونگ نے جس طرح پارٹی کے ہر ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنا کر اور پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دیں لائق تعریف ہے ۔ ہمیں چاہئے اسی طرح ہم آپس میں اتحاد کو قائم رکھیں اور پارٹی منشور و آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے اپنے حصے کا کام کرتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور بھارتی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد جو کئی دہائیوں سے جاری ہے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔