پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز کا سعودی عرب میں پر تپاک خیر مقدم

Raja Imtiaz Honor Party

Raja Imtiaz Honor Party

مدینہ سعودی عرب (تیمور لون) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیازکے عمرہ کی سعادت سے فراغت کے بعد جدہ ، مکہ اور مدینہ میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں اور یوتھ ونگ کے سرگرم کارکنان نے بعد راجا امتیاز کے اعزاز میں سیاسی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔راجا امتیاز کا سعودی عرب میں پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا امتیاز نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر جدہ ، مکہ اور مدینہ کے رہنماؤں میں شامل سردار اقبال یوسف صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودی عرب، سردار سجاد شاہین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودی عرب اور ان کے ساتھ شامل تمام کارکنان ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودی عرب یوتھ ونگ راجا یاسراور ان کے تمام ساتھی کارکنان، مکہ سے شیخ نثار ، راجا آزاد ، راجا اللہ دتہ ، راجا اسرار ، راجا سودی ، راجا کامران ، عمران عدالت مدینہ سے عامر جمیل صدر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مدینہ اور ان کے دیگر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں مختلف اجلاس منعقد کروائے اور ان تمام ممبران و اراکین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ کارکنان اس دیار غیر میں بھی متحد رہ کر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پلیٹ فارم سے اپنی عوام کی ہر ممکن خدمت کے لئے کوشان ہیں۔

تقاریب کی خاص بات یہ تھی کہ ان تقاریب میں پیپلز پارٹی کے سرگرم سیاسی رہنما اور سینئر وزیر حکومت چوہدری یاسین کے قریبی ساتھی ارشد محمود راجا ، ملک رضا ، چوہدری محمد اعظم مہران نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر اپنے پورے کنبے قبیلے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا جس پر راجا امتیاز نے نئے ساتھیوں کی شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا اور مبارک باد بھی دی انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر عوام کو ان جابر حکمرانوں کے چنگل سے آزاد کر کے رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ پیپلزپارٹی نے چڑھوئی کی عوام کے ساتھ غیروں والا سلوک کیا ہے اور عوام علاقہ کی حالت ذار پر دکھ ہوتا ہے ہم نے کبھی بھی چڑھوئی کی عوام اتنے مسائل کا شکار نہیں دیکھا جو انہیں یاسین کی حکومت میں دیکھنے پڑ رہے ہیں عوام پر جعلی مقدمات بنا کر ان سے اپنی من مانیاں کروانے کا رواج یاسین اور حواریوں نے سیاست میں ڈالا ہم اس کی پر ذورمذمت کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے ظلم اور اور نا انصافی کا نظام کبھی نہیں پنپنے دیں گے۔

ہم کسی بھی لالچ اور بدیانتی کی نیت رکھے عوام میں نہیں جاتے ہمارا مقصد عوام علاقہ اور قیادت پر بھی عیاں ہے کہ ہم نے ہر حال میں چڑھوئی کی عوام کو ان جابر ، ظالم اور کرپٹ ترین حکمرانوں سے نجات دلانی ہے اس کے لئے ہم علاقہ کے ہر فرد کے پاس جائینگے اور ان کو باور کرائیں گے کہ کس طرح موجودہ حکمران عوام کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے وقتی آقاؤں پر نچھاور کر رہے ہیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ کی گئی تمام تر زیادتیوں کا ازالہ کریں اور آمدہ الیکشن میں آزاد کشمیر کی سیاست سے ان کا صفایا کر دیں لیکن میرے بھائیوں یہ سب کچھ اکیلے نہیں کیا جا سکتا اس کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے اور باہمی اتحاد ہی ہمیں اپنے مشن کی کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔

نئے شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی صفر ہونے اور عوام کو راندہ درگاہ کرنے پر انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہا ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی چند گھرانوں کے لئے نہیں بنائی گٔ تھی بلکہ عوامی خدمت کے لئے تھی جسے چند لوگوں کے اختیار میں رکھ دیا گیا اور وہ آگے عوام کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ بھی سارے خطہ کی عوام کے سامنے ہے۔

ہم نے بڑے وچار اور تمام سیاسی جماعتوں کے کاموں کو دیکھتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اس کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو چنا کیون کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہی واحد سیاست جماعت ہے جس کے پلیٹ فارم سے ہم عوام کی خدمت انجام دے سکتے ہیں جیسا کہ راجا امتیاز و ان کے دیگر ساتھ بخوبی عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور بیدار کر رہے ہیں کہ وہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کو جو پریشان کر رکھا ہے اس کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا یہ راجا امتیاز کی دوستانہ سیاست کا نتیجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی رہنما بھی ان کی حق گوئی سے انکار نہیں کر سکتے۔

Raja Imtiaz Honor Party

Raja Imtiaz Honor Party

Raja Imtiaz Honor Party

Raja Imtiaz Honor Party