پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی چوہدری نثار علی خاں سے ملاقات

Sheikh Akram and Ch Nisar Ali Khan

Sheikh Akram and Ch Nisar Ali Khan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں سے اسلام آباد میں ملاقات۔

دورہ فرانس کی دعوت تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انھوں نے چوہدری نثار علی خان کو فرانس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی سے آگاہ کیا ۔اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی تنظیم کے حوالے اور پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

شیخ وسیم اکرم نے چوہدری نثار علی خاں دورہ فرانس کی دعوت بھی دی ۔جسے چوہدری نثار علی خان قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔