پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے کارکن اور عہدیدار ہمارا سرمایہ ہیں۔ منظور حسین جنجوعہ

Manzoor Hussain Janjua

Manzoor Hussain Janjua

پیرس (پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے کارکن اور عہدیدار ہمارا سرمایہ ہیں ۔ہم پارٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کریں گے جو لوگ کبھی چیئر مین کبھی خود کو صدر لکھتے ہیں انہیں بہت بار سمجھایا اور پیغام دیا کہ ایسی باتوں سے پارٹی بد نام ہوتی ہے ایسا نہ کریں مگر وہ باز نہیں آرہے۔

فرانس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری محمد ریاض پاپا اور چیر مین چوہدری شاہین اختر ہیں اور انہیں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے عہدے دیئے ہیں اور اوورسیز کے انچارج اور فنانس منسٹر اسحاق ڈار نے انکی تصدیق کی ہے اس لئے ان دو عہدوں کے حوالے سے جو بھی شخص خبر لکھے تو وہ سراسر جھوٹ ہونگی ۔اے آر وائی کے خالد بشیر کے سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن فر انس کے صدر پاپا ریا ض نے کہا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ راجہ علی اصغر کبھی خود کو ن لیگ فرانس کا چیرمین لکھتے ہیں اورکبھی صدر لکھتے ہیں جو سراسر غلط ہے اس لئے میڈیا والے دوست ایسی خبروں سے قبل ہم سے تصدیق کرلیں۔

ہماری باڈی مکمل ہے اور سب کے عہدے لکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد ریاض پاپا نے مسلم لیگ ن ہاؤس پیئر فیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ساتھی متحدہیں اور پارٹی احکامات کے پابند ہیں ہمیںپارٹی قائدین نے ذمہ داریاں دی ہیں تبھی ہم نے باڈی بنائی ہے اور اپنے عہدے لکھنے شروع کئے ہیں ۔اوورسیز کے انچارج سینیٹر اسحاق ڈار ہیں جن سے ہم نے کل ہی آفشیل ملاقات کی ہے اور انہیں پارٹی امور کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور انہوں نے ہماری خدمات کو سراہا ہے۔

ہمیں پتا چلاہے کہ کچھ لوگ اپنے نام کے ساتھ کبھی چیر مین لکھتے ہیں اور کبھی صدر لکھتے ہیں انہیں ہم نے کئی بار سمجھایا اور دوستوں کے ذریعے بھی پیغامات بھجوائے لیکن وہ پھر بھی پارٹی ڈسپلن کی پابندی نہیں کررہے ان سے عرض ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا واضح موقف ہے کہ جو شخص کسی دوسری پارٹی سے ہماری جماعت میں شامل ہوگا اسے کم از کم تین سال ہمارا باقاعدہ رکن رہنا ہوگا پھر ہی اسی پارٹی کا صدر بنایا جاسکتا ہے اس لئے جو بھی ہمارا رکن رہے گا وہی صدارت بن سکے گامگر جو بھی شخص پارٹی کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کا مسلم لیگ ن فرانس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔یہ ن لیگ ہے اس میںاپنی مرضی کے عہدے لکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

چوہدری ریاض پاپا نے کہا کہ ہم ن لیگ کو فعال کرنے کیلئے کام کررہے ہیں جو بھی ساتھی یا دوست پارٹی میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ آئے اور باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے اور پھر صبر سے کا م کرے اگر اس کا کام اچھا ہوا تو اسے صدارت بھی مل سکتی ہے لیکن تین سال کا عرصہ پارٹی میں گزارنا ضروری ہے۔اس موقع پر ایڈوائزی کونسل یورپ کے چیر مین چوہدری شمروز الہٰی گھمن نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،وہ لوگ جو پارٹی کی بدنامی کاباعث ہیں انہیں پارٹی سے نکال دیں گے۔

پریس کانفرنس میں چوہدری ریاض پاپا،چوہدری شمروز الہٰی گھمن ،چوہدری تاج دین سکھیرا،حاجی مزمل حسین ،ذوالفقار عباسی ،سبط مزمل ،راجہ اقبال ،چوہدری اعجاز پیارا،خالد بشیر سمیت کئی دیگر کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔پریس کانفرنس میںچوہدری ریاض پاپا نے حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اکانومی ڈوبی ہوئی تھی جسے میاں نوازشریف نے اپنی دوستانہ بزنس پالیسیوں سے سہارا دیا ہے اور آج ہماری معیشت دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج نمبر ون پر آگیا ہے۔

ہماری اسحاق ڈار صاحب سے چالیس منٹ تک ملاقات ہوئی ہے اور ملکی و پارٹی امور پر کھل کر بات ہوئی ہے۔آج ہمارا خزانہ بھرا ہوا ہے اور ذرِمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔فرانس اور پاکستان کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے طے پائے ہیں یہ بھی میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی حکومتی ایک بڑی کامیابی ہے۔