پاکستان مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرئے مرحلہ میں بھی زبردست کامیابی: نواز وڑائچ

 Nawaz warraich

Nawaz warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرئے مرحلہ میں بھی زبردست کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ کی پالیسیوں پر مہر لگا دی ہے۔

اور عوام نے پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کو ایک مرتبہ پھر اُن کی اوقات بتا دی ہے بڑئے بڑئے جلسہ کرنے سے ووٹ نہیں مل جاتے ووٹ عوام کی خدمت کرنے سے ملتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی عوام خدمت پالیسیوں کے فائدئے آہستہ آہستہ عوام تک پہنچناشروع ہوگے ہیں جس کی مثال بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے پہلے بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب چند گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں مہنگائی بھی کم ترین نچلی سطح پر ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی ترقیوں کی ضمانت ہے۔