پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل چیئرمین چوہدری شمروز الہی گھمن پیرس پہنچ گئے

Shamroz Elahi Ghuman

Shamroz Elahi Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل چیئرمین چوہدری شمروز الہی گھمن پیرس پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین چوہدری شمروز الہی گھمن نجی دورہ پاکستان کے بعد فرانس واپس پہنچ گئے ہیں ،شمروز الہی گھمن نے اپنے دورہ کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ خاں ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر)محمد صفدر اعوان ۔اور دوسرے لیگی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

یورپ میں تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔چوہدری شمرو زالہی گھمن نے بتایا کہ جلد ہی کیپٹن صفدر اعوان اور مریم نواز فرانس سمیت دوسرے یورپین ممالک کا دورہ کریں گے۔

مختلف پروگرامز سے خطاب کریں گے ۔ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریا ض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور دوسرے لیگی عہدیداران موجود تھے۔