ن لیگ کے وزیروں اور ایم پی اے کا استقبال کرنا ق لیگ کی پالیسوں کی خلاف ورزی ہے:چوہدری جاوید سدوال

Ch Javeed Sadwal

Ch Javeed Sadwal

پیرس ( بیور و رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے آرگنائزر چوہدری جاوید سدوال نے ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ کے صدر کے ن لیگ کے و زیروں اور ایم پی اے کا استقبال کرنا ق لیگ کی پالیسوں کی خلاف ورزی ہے۔ق لیگ فرانس کو چوہدری شاہین اختر جیسا صدر نہیں مل سکتا ۔جس نے ق لیگ کو فرانس سمیت یورپ بھر میں متعارف کروایا ۔انھوں نے کہا کہ پاک پریس کلب فرانس ایک مثالی ادارہ ہے ۔پاکستانی کیمونٹی کی بے لوث خدمت میں پاک پریس کلب فرانس کا کوئی ثانی نہیں ہے ،انھوں نے کہا کہ سابق صدر چوہدری شبیر بھدر (مرحوم )نے بھی پاک پریس کلب فرانس کی ترقی کے لئے اپنی بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ صدر پاک پریس کلب زاہد مصطفی اعوان بھی صحافیوں کے حقوق کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔

پاک پریس کلب نے جو اپنے پلیٹ فارم سے پروگرام کئے ہیں ،وہ لائق صد تحسین ہیں ۔انھوں نے پاکستانی کیمونٹی کو یک جان کیا ہے ۔کیمونٹی کا تحفظ کیا ہے ۔کیمونٹی میں اتحاودو اتفاق کی فضا قائم کی ہے ،جبکہ مجھے کسی بھی ایسے ادارے سے امن ۔بھائی چارے اور کیمونٹی اتحاد کی خوشبو نہیں آئی ،انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کا تعاون پہلے کی طرح اب بھی پاک پریس کلب فرانس کے ساتھ ہے اور رہے گا ۔چوہدری جاوید سدوال نے کہا کہ پاک پریس کلب ہی واحد ادارہ ہے جس نے اپنی جیبوں سے خرچ کر کے پاکستانی کیمونٹی کے پروگرامز آرگنائز کئے ہیں ۔میں سمجھتا ہوں پاک پریس کلب فرانس واقعی چوہدری پریس کلب ہے ،جس کی پاکستانی کیمونٹی کی جیبوں پر نظر نہیں ہوتی ۔بلکہ بلیک میلنگ کی صحافت کا بھی قلع قمع کیا ہے ۔