پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے کلچرل سنٹر پیری فیت (مسجد) میں افطار ڈنر

Iftar Dnner

Iftar Dnner

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے 2 جولائی بروزہفتہ کلچرل سنٹر پیری فیت (مسجد )میں افطار ڈنر دیا جائے گا۔

تمام پاکستانیوں کو دعوت ہے ۔صدر چوہدری ریاض پاپا نے تنظیمات کو بھی دعوت نامہ جاری کر دئیے ہیں۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کے مطابق 2جولائی بروزہفتہ کلچرل سنٹر پیری فیت میں پاکستانی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور دوسرے اہم شخصیات کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتما م کیا جائے گا۔

جس کے باقاعدہ دعوت نامے جاری کرنے شروع کر دئیے گئے ہیں ،جبکہ چوہدری ریاض پاپا کی طر ف سے دوست احباب اور کیمونٹی لیڈران کو بھی دعوتیں دی جارہی ہیں ،افطار ڈنر میں پاکستانی کیمونٹی کو بھی دعوت دی جاتی ہے۔