عمران خان کا پانامہ لیکس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں کمشن قبول نہ کرنا حماقت ہے: چوہدری ریاض پاپا

 Chaudhry Riaz Papa

Chaudhry Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا پانامہ لیکس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں کمشن قبول نہ کرنا حماقت ہے ۔عمران خاں ملک میں دھرنوں کی سیاست نہ کریں بلکہ جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے میاں نواز شریف لازم و ملزوم ہیں ۔جب بھی میاں برادران کی حکومت جب بھی آئی ہے روڑے اٹکانے والوں نے اپنا منفی کردار ضرور ادا کیا ہے ۔مگر میرے قائد نے کسی کی پروا کئے بغیر ملکی ترقی کو آگے بڑھایا ہے ۔چوہدری ریاض پاپا نے کہا کہ عمران خاں کو چاہیے کہ وہ صہونی طاقتوں کو سپوٹ کرنے کی بجائے میاں نواز کے ہاتھ مضبوط کریں ۔اور پاک چین کوریڈور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کا ساتھ دیں ۔