پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کا دو روزہ دورہ یونان

PPP Greece

PPP Greece

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کا دو روزہ دورہ یونان۔ پارٹی کو متحرک اور فعال بنانے میں اپنی خدمات دینے کا عزم تفصیل کے مطابق پی پی پی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے پارٹی کو متحرک اور فعال بنانے کے یونان کا دورہ کیا ۔ائیر پورٹ صدر پی پی پی یونان چوہدری شبیر دھامہ اور دوسرے پارٹی عہدیداران نے استقبال کیا۔

چوہدری شبیر احمد دھامہ نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔کامران یوسف گھمن نے کہا کہ ان کا دورئہ یونان کامیاب رہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر طارق سلہریا، صدر چوہدری شبیر دھامہ سمیت تمام عہدیداران و کارکنان نے ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پیپلز پارٹی یونان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کامران یوسف گھمن نے ڈاکٹر طارق سلہریا، شبیر دھامہ و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دورئہ یونان بارے ساری تفصیلات اوورسیز سیکرٹریٹ میں پہنچادی گئی ہے۔ یونان کے بعد مجھے ناروے اور اٹلی میں پیپلز پارٹی کے ذمہ داران و عہدیداران نے دعوت دی ہے وہ جلد ہی ناروے اور اٹلی کا تنظیمی دورہ کریں گے۔