پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام ایک تقریب بسلسلہ یوم تحسیس منعقد ہوئی

PPP

PPP

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام ایک تقریب بسلسلہ یوم تحسیس منعقد ہوئی جس صدارت پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے کی تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول کی سعادت سابق سکرٹری خزانہ صوفی محمد سرفراز کے حصہ میں آئی دیگر مقررین میں جیالہ اشتیاق خان پاکستان منارٹی ونگ کے شاہ زیب بھٹی آزاد کشمیر پیپلز پیپلز پارٹی فرانس کے چوہدری محمد افضل سابق پی آر او صوفی عابد سابق نائب صدر ظہیر ستی سابق چئیرمین مجلس عاملہ مرتضی عباسی پاکستان کمیونٹی سنٹر فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا سعود جیو نیوز کے نمائندہ اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی چکوال چوہدری رضا بلجیئم سے تشریف لائے ہوئے پی پی کے سینئر راہنما راجہ طاہر عتیق تھے۔

جنرل سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری پی ایس ایف خیبر پختون خواہ قاضی محمد عامر ادا کئے مقررین نے اس موقع پر اس بات کا عہد کیا کہ ہم چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو پھر اقتدار میں لائیں گے اور ملک سے تمام غیر جمہوری قوتوں کا خاتمہ کریں گئے۔

پاکستان سے ٹیلیفون خطاب میں پنجاب کے سینئر راہنما شوکت بصرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گئ اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی پروگرام کے اخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور جیالیے ڈاکٹر جہانگیر بدر کےلئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔