پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس : پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

ٹی وی پر بیٹھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اپنے ماضی کو یاد رکھیں۔ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر کرسی اور اقتدار کے لالچ میں دوسری جماعتوں میں جانے والے آج کس منہ سے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کی پہچان پاکستان پیپلز پارٹی سے ہی بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ذوالفقار علی بھٹو شہید کا جیالا ہے وہ اپنے قائدین کو چھوڑنے کا کبھی سوچ نہیں سکتا اور جو صرف اقتدار اور کسی کی لالچ میں ادھر ادھر آتے جاتے ہیں وہ کبھی پیپلز پارٹی کے جیالے تھے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جنازہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ جمہوریت، آئین اور قانون کا نکلا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری مکمل طور پر بااختیار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید، اپنی والدہ بےنظیر بھٹو شہید اور والد آصف علی زرداری کا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔