پاکستان مسلم لیگ اٹلی کے صدر چوہدری اجمل پاکستان کا کامیاب دورا

Chaudhry Ajmal

Chaudhry Ajmal

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان مسلم لیگ اٹلی کے صدر چوہدری اجمل پاکستان کا کامیاب دورا مکمل کر کے گزشتہ روز اٹلی پہنچ گئے ملن ائرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انھوں نے اوورسیس پاکستانیوں کی برپور نمائندگی کی۔ گجرات کنارہ ہوٹل میں بھی اوورسیس پاکستانیوں کی ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا پاکستان میں سیاسی اور سماجی گورنمنٹ کے اعلی حکام سے بھی انھوں نے ملاقاتیں کیں۔

اٹلی میں پاکستانیوں نے ان کو دل کی گہرایوں سے خوش آمدید کہا ہے۔