پاکستان پیپلز پارٹی کا 49واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق کو آرڈینیٹر یورپ کامران یوسف گھمن نے اپنے ایک بیان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا 49واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

یہ تقریب مہارجہ ریسٹورینٹ میں شام6بجے منعقد ہو گی AU MARAHJA DU MILLENAIRE RUE MADELEINE VIONNET 93300 AUBERVILLIERS اس تقریب کے لئے دعوت نامے جاری کئے جائیں گئے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کےورکرز کےلئے دعوت عام ہے۔

اس پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت بذریعہ ٹیلفون خطاب بھی ہو گا تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اوے جیالے بہادر نڈر اور شہید ذولفقار علی بھٹو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے قافلہ جمہوریت کے شریک سفر ڈاکٹر جہانگیر بدر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی جائے گی۔