سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے پروگرام آنے والے مہمانوں کا مشکور ہوں، کامران یوسف

Yousuf Raza Gilani and Kamran Yousaf

Yousuf Raza Gilani and Kamran Yousaf

پیرس (بابر مغل سے) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر و فرانس کے سینئر نائب صدر کامران یوسف گھمن نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی، سپین، یونان سے آنے والے مہمانوں اور فرانس میں مقیم سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے پروگرام میں شرکت کی اور ان کو فرانس آمد پر خوش آمدید کہا۔

کامران یوسف گھمن نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپنا دورئہ فرانس مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنی روانگی کے دوران انہوں نے دورئہ فرانس پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اتحاد، اتفاق پر ساری کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔