پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی

Zulfiqar Ali Bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto

فرانس (روحی بانو) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی صدر اور چیف آرگنائیزر محترمہ روحی بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں مورخہ 3 اپریل 2016 بروز اتوار بعد نماز عصر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی نہائیت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔

جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کریں گئے جبکہ نظامت کے فرائیض پی پی پی فرانس کے جنرل سیکرٹری محترم پرویز صدیقی حسب روایت بہت عمدگی کے ساتھ کریں گئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی ہو گئی۔

اس کے بعد پی پی پی فرانس کے سینئر نائب صدر محترم سید کفایت حسین نقوی بھٹو شہید کی شخصیت پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کریں گئے دیگر عہداداران بھی اپنی تقاریر میں بھٹو کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کریں گئے۔