پاکستان پریس کلب بلجیم کے انتخابات: چوہدری عمران ثاقب صدر اور ندیم بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

Pakistan Press Club Belgium

Pakistan Press Club Belgium

برسلز (پ۔ر) پاکستان پریس کلب بلجیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب گذشتہ روز دارالحکومت برسلز میں کلب کے اراکین کے ایک اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔

اجلاس میں بڑی تعدادمیں کلب کے اراکین شریک ہوئے جن میں سینئر صحافی خالد حمید فاروقی، مجاہد حسین، چوہدری عمران ثاقب، حافظ انیب راشد، منصورعالم، اویس خان، محمد ندیم بٹ، سید سبطین شاہ، سید ندیم رضا، علی جعفری، امدادحسین ملہی، مسعود ملک اور ڈاکٹر کامران خان قابل ذکر ہیں۔

اجلاس کے دوران فون پرلندن سے سینئر صحافی اور پاکستان پریس کلب بلجیم کے رکن راؤ مستجاب احمد نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں مثبت طرزعمل کو آگے بڑھاناہوگا تاکہ صحافیوں کے بارے میں سوسائٹی کے اندر اچھے تاثرات قائم رہیں۔ اجلاس کے دوران نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ چوہدری عمران ثاقب کوبلامقابلہ صدر اور محمد ندیم بٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔کہنہ مشق صحافی خالدحمید فاروقی کو پاکستان پریس کلب بلجیم کا سینئرنائب صدر، حافظ انیب راشد کو نائب صدر، امدادحسین ملہی کو جائنٹ سیکرٹری، شیرازراج کو سیکرٹری اطلاعات ونشریات اور اویس خان کو سیکرٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔

خصوصی دعوت پر سینئرپاکستانی صحافی سید ندیم رضانے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ریڈیو پاکستان کے اینکراورتجزیہ کارسید سبطین شاہ اورآج ٹی وی کے نمائندہ مسعود ملک کو بطوررکن پریس کلب میں شامل کیا گیااوران کے علاوہ سید ندیم رضااور ڈاکٹر کامران نے بطور آبزرور اجلاس میں شرکت کی۔پریس کلب کے نومنتخب صدر چوہدری عمران چوہدری نے کہاکہ وہ پریس کلب کی صدارت کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پوری کوشش کریں گے اور صحافت کے سنہری اصولوں کی پاسداری کے لئے جانفشانی سے کام لیں گے۔

انھوں نے اپنے انتخاب پر اراکین پریس کلب کا شکریہ اداکیا اور نئے عہدیداروں کو مبارکباددینے کے ساتھ ساتھ نئے اراکین کوبھی خوش آمدید کہا۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری ندیم بٹ نے بھی اسی طرح کے تاثرات بیان کئے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ صحافتی اصولوں پر قائم رہیں گے اوران اصولوں کے تحفظ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس کے دوران ایک تجویز کی بھی تائید کی گئی کہ گذشتہ دنوں منحرف ہونے والے اراکین پریس کلب کووضاحت کا ایک موقع دیاجائے۔اجلاس کے دوران سینئرصحافی اور دانشور شیرازراج کے والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہارکیاگیااور ان کی مغفرت کے لئے دعاکی گئی۔ سینئرصحافی اوردانشور مجاہد حسین کے والد ین کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہارکیاگیااورفاتحہ خوانی کی گئی۔