پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کا ممبر بنکر میڈیا اور کمیونٹی کے اتحاد کیلئے کام کروں گا۔ اشفاق چوہدری

 Ashfaq Chaudhry

Ashfaq Chaudhry

فرانس (پ۔ر) میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ اور صدر صاحبزادہ عتیق اور جنرل سیکریٹری میاں امجد کی قیادت میں پریس کلب کے پلیٹ فارم سے میڈیا کی مضبوطی اور کمیونٹی کے اتحاد کیلئے کام کروں گا۔

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس رجسٹرڈ ادارہ ہے اور پاکستانی اور فرانسیسی کمیونٹی کو ملانے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آج سے میری تمام صلاحیتیں پریس کلب کے لئے وقف ہیں. ان خیالات کا اظہار اشفاق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔