پاکستان تحریک انصاف آسٹریا، سالزبرگ، میں ممبر شپ آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

PTI Salzburg Meeting

PTI Salzburg Meeting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے سینئر راہنما جاوید اقبال کی صدارت میں پی ٹی آئی آسٹریا، سالزبرگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف آسٹریا عبدالسلام فرید، سینئر راہنما چودھری زبیر احمد، فاروق چیمہ اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈا کے تحت باہمی اتفاق رائے سے ممبرشپ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

“پی ٹی آئی سالزبرگ ممبرشپ آگنائزنگ کمیٹی” میں شامل ارکان فاروق چیمہ، چودھری رفاقت، رشید مرزا، بلال بٹ، نبیل مرزا، شہباز اور احسن نے صوبہ بھر میں پیڈ ممبرز کی مہم کو پھر پور انداز میں پھیلانے کا عزم کیا۔

انشا اللہ اگلے اجلاس میں کمیٹی ارکان میں مزید توسیع کی جائے گی۔