پاکستان تحریک انصاف فرانس کی طرف سے آج عید ملن پروگرام ہو گا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی طرف سے آج عید ملن پروگرام ہو گا ،جس میں عہدیداران کی بھر پور شرکت ہو گی۔

پی ٹی آئی فرانس کے نوجوان اور متحرک رہنما یاسر قدید کے مطابق پی ٹی آئی فرانس نے عید ملن پروگرام کو نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا تھا۔

پروگرام میں عبد الستار ایدھی وفات پر بھی تعزیت کی جائے گی اور سانحہ فرانس پر مذمتی بھی کی جائے گی ۔یاسر قدید نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

دہشت گردوں نے فرانس کا امن تباہ کر دیا ہے ،ہم فرانس کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔