پاکستانی گلوکار ملک عمران اختر کا نیا گانا باندھ لے ہاتھ یورپ میں بے حد مقبول

Malik Imran Akhter

Malik Imran Akhter

سٹاک ہوم (کاشف عزیزبھٹہ سے) سویڈن میں فلمایا جانے والا پاکستانی گلوکار ملک اختر کا نیا گانا باندھ لے ہاتھ یوپ اور یو کے میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی میں بےانتہا مقبول ہو رہا ہے۔

پاکستانی گلوکار ملک اختر کے اس گانے کی شوٹنگ سویڈن اور پاکستان میں کی گئی ہے جس میں انڈین اور سویڈش فنکاروں نے خصہ لیا۔علماپروڈکشن سویڈن کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس گانے کو پاکستان کے مشہور و معروف شاعر وصی شاہ نے لکھا ہے جبکہ میوزک رضاعلی نے دیا ہے۔

کریوگرافر ماریہ بھردواج ہیں اور سویڈن کے مشہور ڈانس گروپ نریتیادرپن نے اس میں خصہ لیاہے۔ اس گانے کے فلم فوٹو گرافر قاسم سلیمان۔ شہزاد انصاری۔ پونتوس فال ہیں اور اس گانے کوس ویڑن کی مشہور انڈین ماڈل پوجا پر فلمایا گیا ہے۔

ملک اختر کے مشہور گانے باندھ لے ہاتھ کو پاکستانی اور انڈین مشہور ٹی وی چینلز پر نمائیش کے لیے جلد پیش کیا جا رہا ہے جبکہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس گانے کو ناظرین بھی دیکھ سکتے ہیں۔