پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی جانب سے پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

Manchester Event

Manchester Event

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر اور قونصل جنرل ظہور احمد کی ایک اور مثبت کاوش نے مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ پاک افواج کو ضرب عضب کی کامیابی اور پاکستانی عوام کی قربانیوں ہر خراج تحسین پیش کر سکیں۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی سنٹر کانگ سائٹ میں کیا گیا گیا جس میں عمائدین شھر کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس تقریب کو رونق بخشی۔

عورتوں اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی بچوں نے ملی نغمے پیش کر کے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ تقریب کا باضابطہ آغاز قاری جاوید کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو مقامی سکولوں کے پاکستانی طامبعلموں کی جانب سے ملی نغموں کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلوکار آرتھر گل اور نبیل مسیح نے بھی ملی نغمے گا کر حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کے ڈیفینس اور نیول ایڈوائزر کموڈور راجہ رب نواز جو کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے نے حاضرین محفل کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور پاکستانی افواج اور بالخصوص نیوی کے دفاعی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا۔

قونصل جنرل ظہور احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے علاوہ برٹش پاکستانی کمیونٹی کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہے امن و امان کی صورتحال بھی بہت بہتر ہے تو بحیثیت پاکستانی ہمارا یہ فرض بنتا کے کہ ہم ملک میں سرمایہ کر کے اس کی بنیادوں کو اور مضبوط کریں۔

تقریب کے اختتام ہر فادر فلک شیر اور قاری عبدالرشید کی جانب سے پاکستانی افواج کے شھیدوں اور پاکستان کی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

Manchester Event

Manchester Event

Manchester Event

Manchester Event

Manchester Event

Manchester Event